قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پرمشاورت
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے درمیان مشاورت جاری ہے، طبی پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، ممکنہ کھلاڑیوں کےناموں پرمشاورت جاری ہے۔ دورے کیلئے ٹریننگ کیمپ جون کے پہلے ہفتے میں لگانے پرغور ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنا چاہتا ہے جبکہ کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کو بلانے کا پلان ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کتنے کھلاڑیوں کو بایوسیکورانتظامات میں رکھنا مناسب ہوگا اس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
ممکنہ کھلاڑیوں میں تمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ اور ایمرجنگ کٹیگری کے 3 کھلاڑی شامل ہوں گے، کسی بھی فارمیٹ میں قومی ٹیم کے رکن کو بھی کیمپ میں مدعو کی جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اگست میں شیڈول ہے۔
Comments are closed on this story.